Home / جاگو پاکستان / فرشتہ کیس: بچی کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ایم ایل او پولی کلینک عہدے سے فارغ

فرشتہ کیس: بچی کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ایم ایل او پولی کلینک عہدے سے فارغ

اسلام آباد: پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ 10 سالہ فرشتہ 15 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

چند روز قبل فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔

مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درجکرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

پولیس نے فرشتہ کے قتل کے الزام میں اُسی کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *