Home / جاگو دنیا / راہول گاندھی انتخابات میں بدترین شکست پر پارٹی صدارت سے مستعفی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

راہول گاندھی انتخابات میں بدترین شکست پر پارٹی صدارت سے مستعفی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دلی: 

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست فاش پر پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح برتری حاصل کر کے بھارت کی بانی جماعت کانگریس کو ایک بار پھر شکست فاش سے دوچار کیا، کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں استعفیٰ پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں موجود اہم رہنماؤں سونیا گاندھی، من موہن سنگھ، امریندر سنگھ، غلام نبی آزاد، شیلا ڈکشٹ سمیت تمام ہی اراکین نے راہول گاندھی کے فیصلے کو مسترد کردیا جس پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے استعفیٰ نامنظور کردیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *