Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی اس طرح ایک ہفتے کے دوران اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے نگروٹا ایریا میں بھارتی فوج کے 16 ویں دستے میں تعینات 27 سالہ یوگیش سنگھ نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

جموں پولیس نے بھارتی فوج کے اہلکار کی لاش کو درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش فوج کے حوالے کردی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

2 روز قبل بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22  کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 428 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *