Home / جاگو پاکستان / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق او گرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *