Home / جاگو کھیل / احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹیمپرنگ کا چارج

احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹیمپرنگ کا چارج

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹیمپرنگ کا چارج لگادیا گیا۔ بال ٹیمپرنگ کرنے والے پلیئرز کی شناخت نہ ہونے پر بطور کپتان احمد شہزاد کو چارج کا سامنا کرنا پڑا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اقبال اسٹڈایم فیصل آباد میں سندھ اور فیصل آباد کے درمیان کھلےجانے والے میچ میں احمد شہزاد کو گیند کی کنڈیشن تبدیل کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔

احمد شہزاد کو “نان آئیڈینٹی فکیشن” قوانین کے تحت بطور کپتان چارج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز میں سولہویں سے 20ویں اوور کے دوران فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے گیند کی کنڈیشن کا معائندہ کیا اور اس میں تبدیلیاں محسوس کیں۔

بال ٹیمپرنگ کرنے والی کھلاڑی کی شناخت نہ ہوسکی اور امپائرز نے فوری طور پر گیند تبدیل کردی تاہم بال کے ساتھ گڑبڑ کرنے والے پلیئر کی شناخت نہ ہوسکی جس کی بنا پر سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت چارج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد پر لیول ون کا چارج ہے اور سزا کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ ان پر میچ فیس کا 50 سے 75 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے ۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *