Home / جاگو بزنس / پیسہ پاکستان سے باہر قانونی طریقے سے گیا: چیئرمین ایف بی آر

پیسہ پاکستان سے باہر قانونی طریقے سے گیا: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر پیسہ غیرقانونی طریقے سے نہیں گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ملک پیسہ غیرقانونی طریقے سے نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے کوئی بھی شخص ڈالر خرید کر باہر بھیج سکتا تھا، اس لیے پاکستان سے باہر پیسہ قانونی طریقے سے گیا۔

یکم جنوری سے ایف بی آر کا نام تبدیل، پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ 13 سال بعد ایف بی آر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور  یکم جنوری 2020 سے ایف بی آر ، پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین ہو گا، پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت تمام صوبوں کی اتھارٹیز کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ضم کرنے پر بھی غور جاری ہے جب کہ ایف بی آر کے 11 ہزار ملازمین کو جولائی 2020 میں سر پلس پول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *