Home / جاگو بزنس / ’پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ قبل از وقت فعال ہو جائے گا‘

’پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ قبل از وقت فعال ہو جائے گا‘

اسلام آباد: چین نے  پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال بنانے کی منظوری دیدی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ناروے، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سرمایہ کاروں سے ملاقات کے حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے  آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے جو یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک کا کہنا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کا نظام اچھی طرح سے کام نہیں کرتا، وہ صرف ترقی پذیر ممالک میں تجارت کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے بتایا کہ ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی  میں صلاحیت کی کمی ہے اور چین ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی کو تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

زرعی اجناس چین درآمد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، گندم، چاول اور دیگر اجناس چین بھجوا سکتے ہیں، اس کے تحت ہمیں اپنی مصنوعات کو چین میں نمائش کرنے کا پویلین مل جائے گا مگر اس کے لیے دسمبر سے پہلے درخواست دینی ہوگی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *