Home / جاگو بزنس / پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: بلوم برگ

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: بلوم برگ

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر تھی، بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی، یہ 2014 کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، فروری 2020 میں ایف اے ٹی ایف اے کے جائزہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے کافی کام کیا ہے، لندن کی دو معروف کمپنیوں نے بھی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *