Home / جاگو بزنس / انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

کراچی: 

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 31دسمبر2019 مقرر کردی ہے۔

ایف بی آر کے اس اقدام کاکراچی چیمبرآف کامرس کے صدرآغاشہاب خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں31 دسمبر تک توسیع سے استفادہ کرتے ہوئے تاجر برادری و عوام جلد از جلد ریٹرنز جمع کروائیں۔

انھوں نے تاجربرادری کومشورہ دیاکہ وہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ریٹرن جمع کرواکر فائلر بنیں جس سے انھیں اور ملک کو فائدہ ہو گا۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *