Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار اضافہ

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار اضافہ

کراچی: 

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 770 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1580 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 770 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 79 ہزار 731 روپے تک پہنچ گئی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *