Home / جاگو بزنس / گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح، 3900 میٹرک ٹن LPGلے کر بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح، 3900 میٹرک ٹن LPGلے کر بحری جہاز لنگر انداز

کوئٹہ: 

گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح ہوگیا ہے اس موقع پر مسقط اومان کے صحار بندرگاہ سے ایک GAS ESCO نامی بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

ٹرمینل کاافتتاح چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی نے چیئر مین جی پی اے گوادر نصیر کاشانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور پا کستان نیوی کے کموسٹ کموڈور سید فیصل شاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔

ٹر مینل کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی، جی پی اے گوادر کے چیئر مین نصیر کاشانی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤڑنگ اور القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کے سی ای او قاسم بشیر نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کیونکہ گوادر بندرگاہ نے ایک اور کامیابی سرکرلی ہے۔ گوادر بندرگاہ پا کستان اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے اور عنقر یب یہاں پر تجارتی سر گرمیاں شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ گیس ٹرمینل کے قیام کے بعد یہاں پر معاشی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع پید اہونگے جبکہ گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ اور پا ور پلانٹ کے منصوبے بھی اہمیت کے حامل ہیں یہ منصوبے نہ صرف گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرینگے بلکہ اس سے روزگار کے نئے در کھلیں گے۔ جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے مقامی لوگوں کو ملے گا۔

تقر یب میں کموڈور سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم، و سابقہ ضلع ناظم بابو گلاب، کموڈور اکبر نقی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر نے بھی شر یک کی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *