Home / جاگو پاکستان / ’فضل الرحمان نے اس بار دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے‘

’فضل الرحمان نے اس بار دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے‘

کراچی:  وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر اس بار مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو وہ دھر لیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ میں جو مرضی مہم چلا لیں،کوئی مارچ پاسٹ نہیں ہوگا، ہلکی پھلکی موسیقی ہو گی  مگر وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اگر مولانا نے اس بار دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس ملتوی ہونے پر انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کی میٹنگ اچھی تجاویزکی تیاری کے باعث تاخیر سے ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے آگے حکومت بے بس ہوتی ہے ، نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز باہر نہیں جارہیں، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ مریم کو نہ جانے دیا جائے۔

کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ   کے سی آر  2 ارب ڈالرز کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو عملی طور پر مکمل کرنا چاہتی ہے، وفاق اور سندھ حکومت میں فریم ورک منصوبے  پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا آرڈیننس نائیک صاحب اور فروغ نسیم مل کر بنا رہے ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *