Home / جاگو کھیل / فٹبالر آف دی منتھ کو ڈرون کے ذریعے براستہ کھڑکی گھر پر ایوارڈ پہنچا دیا گیا

فٹبالر آف دی منتھ کو ڈرون کے ذریعے براستہ کھڑکی گھر پر ایوارڈ پہنچا دیا گیا

سینٹ پیٹرزبرگ: زینٹ سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب سے سماجی دوری کی وجہ سے اپنے پلیئر آف دی منتھ مالکم کو ڈرون کے ذریعے ایوارڈ پہنچایا گیا جو انھوں نے کھڑکی کے راستے وصول کیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اس وقت اپنے گھروں تک محدود ہیں، برازیل سے تعلق  رکھنے والے مالکم کو شائقین کے 30 فیصد ووٹ ملے۔ کلب نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے انھیں ایوارڈ پہنچایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فٹبالر نے کہا کہ مجھے میسج ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ایک ڈرون اندر داخل ہوا جسے دیکھ کر میری بلی بھی ڈر گئی، اس کے فرش پر لینڈ کرنے کے بعد میں اپنی ٹرافی اٹھائی، انھوں نے شائقین کا ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ انھیں گھروں پر رہنے کا مشورہ دیا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *