Home / جاگو بزنس / سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کو قرض ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی

سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کو قرض ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی

پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے۔ جی 20 ممالک کی طرف سے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جا چکی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *