Home / جاگو انٹرٹینمنٹ (page 1321)

جاگو انٹرٹینمنٹ

’سادگی سے عید منائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں‘، شوبز ستاروں کا پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کریں اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ ملک بھر میں امسال …

Read More »

ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں …

Read More »

‘ارطغرل غازی’ کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے لاہور سے کراچی آنے والے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا وہیں اب پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے اداکار …

Read More »

دانش تیمور اور عائزہ خان کا طیارہ حادثے میں خود سے متعلق افواہوں پر برہمی کا اظہار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں درست خبریں سامنے آئیں وہیں فوری طور پر غلط خبریں اور افواہیں بھی پھیل گئیں۔ ان جھوٹی خبروں اور افواہوں …

Read More »

’والد کی دعائیں ساتھ تھیں، ورنہ میں بھی اس بدقسمت طیارے میں موجود ہوتا‘

پاکستان کے نامور گلوکار زوہیب حسن کے والد کا رواں ماہ 15 مئی کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کے لیے زوہیب حسن لندن سے فوری طور پر پاکستان روانہ ہوئے۔ گلوکار کے مطابق ان کے والد کی تدفین 21 مئی کو کراچی میں …

Read More »

طیارہ حادثے پر ترکش اداکارہ کا پاکستانیوں سے اظہار ہمدردی

کراچی: کراچی میں ہونے والے ہول ناک طیارہ حادثے پر ترکش اداکارہ غلثم علی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ کراچی میں قومی ساںحے پر جہاں دنیا بھر سے اظہار تعزیت جاری ہے وہیں حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے …

Read More »

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر …

Read More »

طیارہ حادثہ: بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات کا اظہارِ افسوس

بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سےکراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت …

Read More »

ایک اور اداکار جوڑی، حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف  اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس ضمن میں حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی گئیں۔ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ …

Read More »

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قید ہاتھی کی رہائی پر امریکی گلوکارہ خوش

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی جانب سے دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو آئندہ 60 روز اور ایک ہاتھی کو 30 روز میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات پر جہاں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے خوشی کا اظہار …

Read More »