Home / جاگو پاکستان (page 12)

جاگو پاکستان

کراچی میں گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی کی سیشن عدالت نے خاتون کی شکایت پر ٹریفک سگنلز پر گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ’عدالت نے گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ گداگروں کا نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی …

Read More »

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق نیب کی ایل این جی ریفرنس …

Read More »

لاہور: منشیات فروشی میں ملوث بڑا گینگ گرفتار، کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے جورڈن گینگ کو پولیس نے کو گرفتارکر کے کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی۔ گرفتار منشیات فروش گینگ بیرون ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔ رپورٹ کے …

Read More »

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8 مئی تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی، بانی …

Read More »

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور …

Read More »

پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں ملک سمجھتے ہیں: سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری

سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ابراہیم بن یوسف المبارک کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑی …

Read More »

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت …

Read More »

مقامی گیس میں بڑی کمی، آئل اور گیس فیلڈز کے آپریشنز خطرے میں پڑگئے

اسلام آباد: مقامی گیس میں بڑی کمی، آئل اور گیس فیلڈز کے آپریشنز خطرے میں پڑگئے، مسئلے کے حل کیلئے سوئی گیس فرمز، ای اینڈ پی کمپنیز، PSO، اور PLL کے منیجنگ ڈائر یکٹرز آج ملاقات کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے پائپ لائن ڈسٹری بیوشن …

Read More »

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس862 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 764 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح  …

Read More »

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278  روپے 24  پیسےکا ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

Read More »