Home / جاگو پاکستان (page 1625)

جاگو پاکستان

‘جیسے علیم خان مستعفی ہوئے شہباز شریف بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے دستبردار ہوجائیں’

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کردیا۔  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا …

Read More »

ننھی بیٹی کو سمندر میں ڈبو کرقتل کرنے والی سنگدل ماں نفسیاتی مریضہ قرار

کراچی: کلفٹن میں ماں کے ہاتھوں بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کرنے کے مقدمے کی تفتیش کے دوران مقتولہ کے نانا نے اپنی ملزمہ بیٹی کو ’نفسیاتی مریضہ‘ قرار دے دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو کے مطابق ملزمہ شکیلہ راشد کے والد دلاور خان کئی …

Read More »

بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں: وزیر خارجہ

برمنگھم: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں، بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ …

Read More »

آشیانہ اسکینڈل کیس: شہباز شریف پر 18 فروری کو فرد جرم عائد ہوگی

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران نامزد ملزم شہباز شریف کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 18 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ لاہور …

Read More »

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی پیشکش

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے عینی شاہدین کو طلب کرکے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں جسٹس صداقت علی …

Read More »

علیم خان 9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔ نیب حکام نے آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو سخت سیکیورٹی …

Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت …

Read More »

نیوروسرجن کی بازیابی:5 کروڑ تاوان ادائیگی کی تحقیقات کی جائیں گی، ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی 5 کروڑ تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں بازیابی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ …

Read More »

حج کے 70 فیصد اخراجات سعودیہ میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں: علی محمد خان

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حج اخراجات پر سبسڈی نہ دینے سے متعلق اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ حج کے 70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں۔ سینیٹ اجلاس میں حکومت کی …

Read More »

گورنر سندھ کا ہر سال بریانی فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رائس ایکسپورٹرز کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولتے ہوئے ہر سال بریانی فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ‘حکومت کاشتکاروں، صنعتوں اور ایکسپورٹ کے شعبے کو پروان …

Read More »