Home / جاگو کھیل / کوشش ہے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بناوں، شرجیل خان

کوشش ہے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بناوں، شرجیل خان

ابوظہبی: 

شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناوں۔اوپنر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں، مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آرام کا وقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹین ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے کیونکہ  یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں اگر ٹی ٹین ورلڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراوڈ اور کھلاڑی  دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے۔

شرجیل خان نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناوں۔

یاد رہے کہ شرجیل خان ان دنوں ابوظبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور قلندرز اپنا آخری میچ  آج ہفتے کو تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گی۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *