Home / تازہ ترین خبر / سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز 13 روز بعد کھل گئے

سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز 13 روز بعد کھل گئے

 کراچی: 

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 13 روز سے زائد کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھول دیئے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کنر پشاکی فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 160 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے جبکہ ایل این جی کی در آمد بھی تعطل کا شکا ر ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند تھے، صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز  کو 176 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ بعد میں مزید 144 گھنٹوں کی بند ش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ 320 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد آج سے سی این جی اسٹیشنز کو کھولنے کے احکامات دیے گئے ۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *