Home / تازہ ترین خبر / پاکستان کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پاکستان کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پاکستان کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر ، اعظم نذیر تارڑ، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ ، شزہ فاطمہ، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام، احدچیمہ، احسن اقبال، اسحٰق ڈار بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی نے بھی وفاقی کابینہ کا حلف اٹھایا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *