Home / تازہ ترین خبر / نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو پیش ہونے کا آخری موقع

نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو پیش ہونے کا آخری موقع

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کیس میں ان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے  وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔

فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔ اس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے ریٹرننگ افسر کو امریکن پاسپورٹ نہیں دکھایا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ آپ کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے۔

اس دوران الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف الزام ہے، اس کا سماعت پر ہونا ضروری ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *