Home / تازہ ترین خبر / آئی جی سندھ کا معاملہ: دو چار دن میں آرمی چیف کی کمیٹی کی رپورٹ آجائے گی، مرتضیٰ وہاب

آئی جی سندھ کا معاملہ: دو چار دن میں آرمی چیف کی کمیٹی کی رپورٹ آجائے گی، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) پر نیب کے چھاپے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے خلاف انکوائری پر نہیں چھاپے پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے این آئی سی وی ڈی پرنظریں جمائی ہوئی ہیں، نیب ان لوگوں کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتا جنہوں نےچینی اسکینڈل میں ملک کواربوں کا ٹیکہ لگایا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے معاملے پر دو چار دن میں آرمی چیف کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آجائےگی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں قومی ادارہ برائے امراض قلب پر نیب کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پانچ سال کے دوران ادارہ امراض قلب میں 74 لاکھ 65 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوچکا ہے ان میں دیگر صوبوں کے مریض بھی شامل ہیں جبکہ این آئی سی وی ڈی کو صوبے بھر میں وسعت دی ہے

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ کی تعیناتی کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے مشیروں پر تو کوئی بات نہیں کرتا پھر اسپتال کے سربراہ پر انگلی کیوں اٹھائی جا رہی ہے؟

مرتضیٰ وہاب نے گلگت بلتستان میں اعلانات اور وفاقی وزراء کے دوروں کو دھاندلی قبل از انتخابات قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *