Home / تازہ ترین خبر / وزارت اطلاعات واپس لیے جانے پر فیاض چوہان کا بیان سامنے آگیا

وزارت اطلاعات واپس لیے جانے پر فیاض چوہان کا بیان سامنے آگیا

لاہور: سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے پر رد عمل کااظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ جو ہوتا ہےاچھےکیلئے ہوتا ہے، یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے، وزارت کی واپسی پرسب سے زیادہ خوشی انڈین را، مکس اچارپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خاطرجمع رکھیں، وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مسلم لیگ (ن) کی کرپشن اور لوٹ مار پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *