Home / جاگو کھیل / عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین

عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین

 لاہور: 

عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین ہے۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کسی کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تو تب ہو جب ہمیشہ یہاں کھیلتے رہے ہوں، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تقریباً تمام گراؤنڈز پر کھیلتے آ رہے اور اچھے ردھم میں ہیں،یقین ہے کہ پی ایس ایل 5کی ٹرافی لاہور آئے گی۔

عاقب نے واضح کیا کہ کرس لین بگ بیش کے معاہدے کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہے، ان کی جگہ تمیم اقبال کو شامل کیا ہے، بنگلادیشی بیٹسمین بھی میچ ونر ہیں۔

ایک سوال پر سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر ایک میچور کرکٹر ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی میں انھیں زیادہ مواقع نہ دینا ٹیم مینجمنٹ کی اپنی پلاننگ ہوگی، اس سے ان کا مورال کم نہیں ہوا ہوگا، امید ہے کہ وہ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *