Home / جاگو کھیل / ماضی کے عظیم ہاکی پلیئر اولمپین عبد الرشید جونیئر انتقال کرگئے زبیر

ماضی کے عظیم ہاکی پلیئر اولمپین عبد الرشید جونیئر انتقال کرگئے زبیر

 کراچی: 

پاکستان ہاکی کا درخشندہ ستارہ اور اپنے دور کے عظیم سینٹرفارورڈ اولمپین عبدالرشید جونیئر 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔اولمپیئن عبدالرشیدجونیئر 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ شدید علالت کا شکار اور اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، اولمپین عبدالرشید جونیئر کو یہ منفرد اعزاز حاصل تھا کہ انھوں نے لگاتار 3اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عظیم سینٹرفارورڈ 1968کے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل، 1972 کیمیونخ اولمپکس میں سلور میڈل اور 1976 کے مانٹریال اولمپکس میں برانز میڈل کا سیٹ مکمل کرنے والے منفرد اولمپیئن قرار پائے۔

1968 کے اولمپکس میں سب سے کم عمر کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے انھوں نے ہالینڈ کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *