Home / جاگو بزنس / ایل پی جی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی قیمت میں اضافہ

lp

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کردی گئی۔

گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530.34 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ کمرشل صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپےاضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ چوبیس اکتوبر کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *