Home / جاگو بزنس / چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا اعلان

چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

تفصلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے ٹریننگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا، کاروباری افراد سے اب ٹرننگ فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ اہم فیصلہ ڈائریکٹرجرنل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگ اسکول انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں کیا۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ چھوٹی جگہوں پر کام کرنے والوں کو فوڈ اتھارٹی سکول مفت تربیت دے گا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی، اس سے قبل چھوٹے کاروبار کے لیے فی کس 1160 روپے فیس لی جاتی تھی۔

کاروباری افراد نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہونے والے اس اہم اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ خیال رہے کہ بزدار حکومت صوبے میں تمام شعبوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

کرونا کے نتیجے میں متاثر ہونے والی معیشت کی بحالی کے لیے بھی کوششیں زیرغور ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *