Home / جاگو دنیا / ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کُشنر قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کُشنر قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

 واشنگٹن: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص جیرڈ کُشنر اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کُشنر اس ہفتے قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد اسرائیلی سے تعلقات کی بحالی اور قطر کیخلاف عرب ممالک کی پابندیوں کو ختم کروانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک حکام نے تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران جیرڈ کُشنر ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد قطر کے ساتھ چار سال سے معطل تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل اسرائیل اور عرب ممالک کے معاملات اپنی پالیسی کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فیصلے میں بھی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر خاص جیرڈ کُشنر نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس دورے میں بھی وہ سعودی عرب اور قطر سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گفتگو کریں گے۔ ۔

واضح رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت سات عرب ممالک نے دہشت گردی میں معاونت کا الزام لگا کر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے جواب میں قطر نے ان ممالک کی اشیا پر پابندی عائد کردی تھی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *