Home / جاگو دنیا / عراق کی اہم آئل ریفائنری پر راکٹ حملہ

عراق کی اہم آئل ریفائنری پر راکٹ حملہ

 بغداد: 

عراق میں شدت پسندوں نے ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیل کے ٹینکوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں آئل ریفائنری سینیہ پر ایک راکٹ گرنے سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری میں پروڈکشن کو روکنا پڑا اور ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

خوش قسمتی سے راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آئل ریفائنری میں کام کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے تیل سپلائی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ آگ پر چند گھنٹوں میں ہی قابو پالیا گیا تھا۔

داعش نے اپنے میڈیا گروپ عماق کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں دو راکٹ داغے جب کہ میڈیا گروپ نے آئل ریفائنری میں آسمان کو چھوتے آگ کے شعلوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ عراق میں اتحادی افواج نے داعش کو پسپا کردیا ہے تاہم اب بھی کچھ نواحی علاقوں میں جنگجو برسرپیکار ہیں اور وہاں سے شہروں میں کارروائی کرنے آتے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *