Home / جاگو بزنس / دسمبر میں افراط زر کم ہو کر 8فیصد تک آ گئی

دسمبر میں افراط زر کم ہو کر 8فیصد تک آ گئی

ge

پاکستان بیورو آف اسٹیٹ اسٹکس(پی بی ایس) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ انڈیکس کی قیمتوں میں معمولی کمی کی بدولت پچھلے مہینے میں 8.3 کے مقابلے میں دسمبر میں افراط زر کم ہو کر 8فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور جلد خراب نہ ہونے والی کی قیمتوں میں سالہا سال کی بنیاد پر 16.3 تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فوڈ سیکٹر کے علاوہ صارفین نے ریسٹورنٹ اور ہوٹل کی قیمتوں میں 9.9 فیصد اضافہ، لباس میں 9.5 فیصد اور صحت میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھا۔

دوسری طرف جلد خراب ہونے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.6فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی قیمتوں میں 3.5 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے افراط زر کو مجموعی طور پر کم کرنے میں مدد ملی۔

زیر جائزہ مہینے کے دوران اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہری علاقوں میں صارف قیمت کا اشاریہ (کنزیومر پرائس انڈیکس) کی شرح میں سالہا سال بنیادوں پر 7فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 9.5 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر مہینے کے دوران افراط زر میں 0.7فیصد کی کمی واقع ہوئی جو 8 ماہ میں پہلی کمی ہے، ایسا ممکنہ طور پر تباہ کن اشیا کی قیمتوں میں موسمی کمی کے سبب ہوا۔

مجموعی بنیاد پر جولائی سے دسمبر کے عرصے کے دوران اوسط افراط زر 8.63فیصد تھی جو اس سے پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 11.11فیصد تھی، 6ماہ کی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں 10.63فیصد کے مقابلے شہری علاقوں میں افراط زر اوسطاً 7.31فیصد رہا۔

ملک کے مرکزی بینک نے افراط زر کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار کو نظرانداز کرتے ہوئے شرح نمو کو منفی رکھا تاکہ ترقی اور معاشی رفتار کو فروغ دیا جا سکے۔

دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر افراط زر بنیادی طور پر کسی تبدیلی کے بغیر 5.6فیصد رہی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بامروت مانیٹری پالیسی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خصوصاً کووڈ- 19 کی دوسری لہر کی روشنی میں افراط زر کے دباؤ پر اقتصادی بحالی کو فوقیت حاصل ہو گی، مرکزی بینک کے پاس مئی 2021 یا جولائی 2021 تک حتمی مالیاتی سختی کو آگے بڑھانے کی گنجائش ہوسکتی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *