Home / جاگو بزنس / نئے سال کے ایس ای 100انڈیکس کا 900 پوائنٹس کے ساتھ مثبت آغاز

نئے سال کے ایس ای 100انڈیکس کا 900 پوائنٹس کے ساتھ مثبت آغاز

نئے سال کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ کا بھرپور انداز آغاز ہوا ہے اور صبح کے سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

31دسمبر کو 43ہزار 755 پر بند ہونے والا انڈیکس صبح ساڑھے 11بجے کے قریب 918 پوائنٹس اضافے سے 44ہزار 673 پر آگیا تھا، سال 2020 کے اختتام پر حصص 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈپٹی ہیڈ ریسرچ علی اصغر پون والا نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں اس اضافے کی وجہ یہ توقع ہو سکتی ہے کہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں لیکویڈیٹی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ تر مارکیٹ کے بارے میں جاری گفتگو کی وجہ سے ہوا جو توانائی کے شعبے میں بہتر لیکویڈیٹی کی نشادہی کررہے ہیں جہاں نومبر اور دسمبر میں کی گئی منظوری معمول سے کہیں زیادہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے نظعر ادناز کیے گئے آزاد بجلی پیدا کرنے والے نظریاتی اداروں (آئی پی پیز) اور ریاستی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او (پاکستان اسٹیٹ آئل) میں تیزی کے جذبات کو ہوا دی گئی جہاں یہ دونوں قرضوں سے متعلق واجبات سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت صارفین کے لیے بنیادی نرخوں میں ممکنہ اضافے سے لیکویڈیٹی میں مزید بہتری آئے گی۔

جمعرات کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 60.62 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2020 کے اختتام پر 43ہزار 755 پر بند ہوا جو 17 دسمبر کو دیکھے گئے 43ہزار 767 پوائنٹس اور 30 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب تھا۔ سالانہ بنیادوں پر انڈیکس نے 7فیصد ریٹرن فراہم کیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *