Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘ٹام اینڈ جیری’ بڑی اسکرین پر دھوم مچانے کیلیے تیار

‘ٹام اینڈ جیری’ بڑی اسکرین پر دھوم مچانے کیلیے تیار

چوہے بلی کا کھیل بہت جلد بڑی اسکرین پر نظر آئے گا۔

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ‘ٹام اینڈ جیری’ سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نظام زندگی تھم سی گئی تھی اور لاک ڈاؤن کے باعث تفریح کی بھی سہولیات متاثر ہوئی تھیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سنیما گھر بند تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔

لیکن اب ‘ٹام اینڈ جیری’ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ یہ 11 فروری 2021 کو بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ‘ٹام اینڈ جیری’ کی اس فلم کو 23 دسمبر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن وبا کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔

Check Also

جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے، کسی تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا: بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ جو عزت اللّٰہ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *