Home / تازہ ترین خبر / لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہری نے خود کو آگ لگالی

لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہری نے خود کو آگ لگالی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شہری نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی۔

آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری اسلم سہیل لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی ہے، وہ گروی پر لیے گئے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالک مکان کی جانب سے پیشگی نوٹس دیے بغیر گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص صبح سے آئی جی آفس کے باہر پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے انتظار میں بیٹھا تھا۔

سیکیورٹی پر مامور حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو آگ لگالی، شہری کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

Check Also

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہر گز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *