Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ کا ننھا بچہ پرزان دستور خوبرو جوان بن گیا

فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ کا ننھا بچہ پرزان دستور خوبرو جوان بن گیا

ممبئی: 

 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 1998 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ میں ننھے سردار بچے کا کردار ادا کرنے والا اداکار پرزان دستور خوبرو نوجوان بن گیا۔پرزان دستور نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ میں ایک ایسے بچے کا کردار ادا کیا تھا جو پوری فلم میں سوائے ایک ڈائیلاگ کے کچھ نہیں بولتا۔ اور وہ ڈائیلاگ تھا ’’تُسی جارہے ہو تُسی نہ جاؤ‘‘ اور اس ایک ڈائیلاگ نے پرزان کو مشہور کردیا تھا۔

فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا ننھا سردار پرزان دستور نہ صرف بڑا ہوگیا ہے بلکہ اس نے اپنی دیرینہ دوست ڈیلنا شروف سے منگنی بھی کرلی ہے۔

حال ہی میں پرزان نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ یہ خوبصورت جوڑی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھے گی۔

Check Also

جو عزت اللّٰہ نے دی ہے وہ میرے لیے بہت ہے، کسی تنازع میں نہیں پھنسنا چاہتا: بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ جو عزت اللّٰہ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *