Home / جاگو پکوان / بفیلو ونگز

بفیلو ونگز

بفیلو ونگز ایک مزے دار اور اشتہا انگیز ڈش ہے جو باہر سے خستہ اور اندر سے لذیذ ہے۔ مختلف مسالوں اور چٹنیوں کے چٹخارے دار ذائقے سے بھری بفیلو ونگز فیملی گیدرنگ میں پیش کرنے کے لیے انتہائی شاندار اور بہترین ڈش ہے۔ ہفتے کے اختتام پر کوئی فلم دیکھتے ہوئے بفیلو ونگز کو برگر اور چپس کے ساتھ بھی مزے سے کھایا جاسکتا ہے۔

 اجزاء

    • مرغی کے ونگز اچھی طرح صاف اور خشک کئے ہوئےایک کلو گرام
    • مکئی کا آٹاآدھا کپ
    • میدہایک کپ
    • پسی ہوئی مرچایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • پیاز کا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسب ضرورت
    • تیل اچھی طرح تلنے کے لئےحسب ضرورت
    • دودھایک کپ
    • سفید سرکہدو کھانے کے چمچ
    • کریمآدھا کپ
    • لیموں کا رسدو کھانے کے چمچ
    • مایونیزایک کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کٹھی کریمایک کپ
    • بٹرملکایک کپ
    • کٹی ہوئی خراسانی اجوائنایک سے دو کھانے کے چمچ
    • آلو کے قتلےتین سے چار عدد
    • پسی ہوئی کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • مکھندو سے تین کھانے کے چمچ
    • چلی ساسآدھا کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈرآدھا کھانے کا چمچ

ترکیب

  • مرغی کے ونگز کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں مکئی کا آٹا ملائیں اور ونگز پر اچھی طرح اس کی تہہ چڑھالیں اس کے بعد اسے 10 منٹ تک خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • بٹر ملک بنانے کے لیے دودھ میں سرکہ ڈال کر اس کو اچھی طرح ملالیں اور 8 منٹ کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • چٹخارےدار کریم بنانے کے لیے سادہ کریم اور لیموں کے رس کو ملالیں اور بعد میں استعمال کے لیے اسے 8 منٹ کے لیے ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • آمیزہ بنانے کے لیے ایک پیالے میں مایونیز ڈالیں اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، مرچ لہسن کا پائوڈر، نمک، کٹھی کریم، بٹر ملک اور خراسانی اجوائن ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، پیاز کا پائوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ اور چلی گارلک پائوڈر ملائیں پھر اس میں پانی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  • چکن ونگز کو اس آمیزے میں ڈالیں اور اچھی طرح ونگز پر تہہ چڑھالیں، پھر ایک گہرے برتن میں ڈال کر ونگز کو گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
  • آلو کے قتلے بنانے کے لیے ایک پیالے میں کٹے ہوئے آلو ڈال کر اس پر نمک اور پایس ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ اس پر مناسب تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک گہرے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
  • اب ایک درمیانے سائز کے برتن میں مکھن کو اچھی گرم کریں اس میں چلی ساس ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک اور چلی گارلک پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں تلے ہوئے ونگز کو ڈالیں اور الٹ پلٹ کر اچھی طرح پکائیں تاکہ آمیزہ ان میں رچ بس جائے۔
  • گرما گرم مہکتے ہوئے لذیذ بفیلو ونگز تیار ہیں، خوب مزے سے کھائیں۔

Check Also

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض سمیت 13 خواتین کی خواتین امپائرز انڈکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *