Home / جاگو دنیا / سعودی عرب نے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ریاض: 

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری ٹيلی وژن میں نشر ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ايک ڈرون جنوب مغربی شہر ابھا کے ہوائی اڈے کی جانب آ رہا تھا جسے فضا ميں ہی تباہ کر ديا گيا۔

یمن میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ ابھا ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے کیئے گئے خصوصی انتظامات کی وجہ سے اس حملے کو فوری ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ 10 فروری کو بھی حوثی باغیوں کے ايک حملے ميں ابھا کے ہوائی اڈے پر ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی دو حملے کیے گئے تھے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *