Home / جاگو دنیا / سعودی عرب:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پلے لینڈ کا مالک گرفتار

سعودی عرب:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پلے لینڈ کا مالک گرفتار

ریاض : سعودی حکام نے کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر بچوں کے گیمز فراہم کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کو سعودی عرب کے عیسر ریجن میں واقع کمرشل پلازہ سے حراست میں لیا گیا ہے، جو کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کے گیمز چلارہا تھا۔

کارروائی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے کی گئی، حکومت کی جانب احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پلے لینڈز اور کمرشل مارکیٹوں میں بچوں کے لیے مخصوص کھیلوں کی سرگرمیوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

احکامات کے باوجود غیرملکی نے بچوں سے مخصوص گیمز بند نہیں کیے تھے جس پر تفتیشی ٹیموں نے اسے گرفتار کرلیا۔

یادرہے متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کے بعد ہوٹلوں اور کیفے ٹیریامیں بیٹھ کرکھانے پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مارکیٹوں میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر فوری طور پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *