Home / جاگو دنیا / برطانیہ سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملے گی

برطانیہ سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملے گی

 اسلام آباد: 

عالمی ادارہ صحت کے ادارے کوویکس کے تحت برطانیہ پاکستان کو آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملنے کی توقع ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے نمائندہ خصوصی کے مظابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے کورونا کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو 1.3 بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جب کہ پاکستان کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد کے لیے 20 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ترقی پذیر اور معاشی مسائل میں گھیرے ممالک کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے قائم کیے گئے ادارے ’’کوویکس‘‘ نے دنیا کے 121 ممالک میں ایک ارب لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان کو ’’کوویکس‘‘ کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ افراد کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد پاکستان کو برطانیہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل متوقع ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ برطانیہ ڈبلیو ایچ او کے تحت عالمی مہم کیلئے 548 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم فراہم کرے گا اور برطانیہ کی اسی بین الاقوامی معاونت سے لاکھوں پاکستانیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیں گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *