Home / جاگو دنیا / بیجنگ کا 2021 میں 26 تفریحی پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

بیجنگ کا 2021 میں 26 تفریحی پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

چین نے شہری علاقوں میں ماحولیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے 26 تفریحی پارکوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ حکام نے فیصلہ کیا کہ شہر میں آٓلودگی کا تناسب کرنے کے لیے 2021 میں پارک تعمیر کیے جائیں گے۔

بیجنگ گارڈننگ اینڈ گریننگ بیورو کے ڈائریکٹر ڈینگ نائپنگ نے کہا کہ نو تعمیر شدہ پارکس فینگتائی، ہیڈیاں اور شنائی اضلاع میں واقع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں 500 میٹر کے دائرے کے پارکوں اور سبز مقامات میں 87 فیصد ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارکس اور سرسبز مقامات کے فی کس رقبے میں 16.6 مربع میٹر تک توسیع کی امید ہے۔

چینی حکام نے کہا کہ دارالحکومت میں چار شہری جنگلات، متعدد چھوٹے پارکس اور گرین اسپیسس بھی تعمیر کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال رہائشیوں کے واک اور ورزش کے لیے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر گرین راستے شروع کرے گا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ بیجنگ میں 2021 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 667 ہیکٹر جنگل اور 400 ہیکٹر شہری سبز جگہوں کو شامل کیا جائے گا۔

دارالحکومت کے جنگل کی توسیع کی شرح اور شہری علاقوں میں سبز جگہ کی شرح بالترتیب 44 اور 49 تک پہنچ جائے گی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *