Home / جاگو پکوان / پیاز پراٹھا

پیاز پراٹھا

بھنی ہوئی پیازوں کے آمیزے کو بھر کر بنائے گئے مزے دار، خوشبودار اور لذیذ پراٹھے ناشتے اور سحری میں کھانے کے لئے لاجواب ہیں۔ انتہائی خستہ اور مزے دار پیاز پراٹھا کو ایک مکمل کھانے کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ گرم پراٹھوں کو دہی یا رائتہ کے ساتھ کھائیں، سحری میں توانائی سے بھرے پیاز پراٹھے کھانے سے آپ دن بھر چست اور توانا رہیں گے۔

 اجزاء

    • میدہدو کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • گھیآدھا کپ
    • تیلایک کھانے کا چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئیایک عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہآدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں نمک، دھنیا پائوڈر، ثابت زیرہ اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں نمک اور گھی کو ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس گندھے ہوئے میدے کا پیڑا لیں اس پر خشک میدہ لگائیں،پھر اسے پھیلا کر روٹی بنالیں، اس پر چمچ سے تیل لگائیں پھر اس پر خشک میدہ چھڑکیں اور بل دے کر دوبارہ پیڑا بنالیں۔ پیڑے کو دوبارہ روٹی کی شکل میں پھیلائیں، اس پر پیاز کا آمیزہ رکھ کر پیڑا بنائیں اور اچھی طرح بند کرلیں۔
  • آمیزہ بھرنے کے بعد اسے دوبارہ آہستگی کے ساتھ پھیلا کر روٹی کی شکل دے دیں۔ اب یہ پیاز بھرے پراٹھے کی شکل میں آگئی ہے۔
  • اب فرائنگ پین میں ہلکا سا تیل ڈالیں اور برش سے اسے پھیلا لیں، پھر اس میں پیاز بھرا پراٹھا ڈال کر اچھی طرح تل لیں تاکہ دونوں طرف سے زرد سنہری اور خستہ ہوجائے۔
  • گرم، خستہ اور مزے دار پیاز کے پراٹھے تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Check Also

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض سمیت 13 خواتین کی خواتین امپائرز انڈکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *