Home / جاگو دنیا / بھارتی شہری نے کھیل ہی کھیل میں بھتیجے کو گولی ماردی، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

بھارتی شہری نے کھیل ہی کھیل میں بھتیجے کو گولی ماردی، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

نئی دہلی : شراب کے نشے میں دھت میں چاچا نے ویڈیو بنانے والے اپنے بھتیجے کو گولی مار دی، ریوالور سے ہوئی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فائرنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر شہر میں پیش آیا جہاں چھت پر دو افراد کو آرام سے بیٹھ کر شراب نوشی اور باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تیسرا شخص کھڑا دونوں کی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔

اس دوران ایک شخص دیسی ساختہ ریوالور نکال پر دوسرے شخص کو تھماتا ہے اور جو اس میں گولی ڈال کر ویڈیو بنانے والے نوجوان کی طرف کرکے چلا دیتا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مقتول کے موبائل سے بننے والی ویڈیو میں ریکارڈ ہوا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی شناخت 19 سالہ پرنس کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کرنے والے شخص کا بھتیجا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے البتہ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرفتار ہونے والا شخص شوٹر ہے یا ریوالور تھمانے والا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم کچھ اطلاعات ہیں کہ یہ گولی حادثاتی طور پر چلی تھی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *