Home / جاگو دنیا / کوروناویکسین: امریکی حکام کا بڑا اقدام

کوروناویکسین: امریکی حکام کا بڑا اقدام

واشنگٹن: امریکی حکومت نے کوروناوائرس کی تیسری ویکسین(جانسن اینڈ جانسن) کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادویہ ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی حکومت نے ملک میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

جانسن اینڈ جانسن ویکسین امریکا میں منظور ہونے والی تیسری ویکسین بن گئی ہے۔ امریکی ادارہ خوراک اینڈ ادویات (ایف ڈی اے) نے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ایف ڈی اے کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ایک خوراک والی ویکسین ہے۔

ادارے نے بتایا کہ مشاہدے سے معلوم ہوا مذکورہ ویکسین پر اثر اور افادیت سے بھرپور ہے، یہ ویکسین متعدل، شدید یا نازک حالت والے مریضوں پر مؤثر ثابت ہوئی۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین لگائے جانے کے 28 روز بعد کیسز میں 66.1 فیصد مؤثر رہی۔

اسی طرح شدید یا سنگین بیمار افراد کے لیے اس کی اثر انگیزی کی شرح 85.4 فیصد ریکاڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ مذکورہ ویکسین کو تین مہینوں تک عام ریفریجریٹر کے معمول کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *