Home / تازہ ترین خبر / ‎پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر انتظامٗ ہیوسٹن میں برفانی طوفان سے متاثرہ ہزاروں ضرورت مندوں میں امدادی سامان کی تقسیم   

‎پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر انتظامٗ ہیوسٹن میں برفانی طوفان سے متاثرہ ہزاروں ضرورت مندوں میں امدادی سامان کی تقسیم   

پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر انتظامٗ ہیوسٹن میں برفانی طوفان سے متاثرہ ہزاروںضرورت مندوں میں امدادی سامان کی تقسیم 

ہیوسٹن : (راجہ زائد اختر خانزاد )

پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر انتظامٗ ہیوسٹن میں برفانی طوفان کے باعث تنگدستی اور مصائب کا شکار افراد کیلے پاکستان سینٹر کے باہر امدادی ڈرائیو کا انعقاد  کیا گیا اس موقع پر رکن کانگریس ایل گرین ، قونصل جنرل ابرار ہاشمی ،سعید شیخ اور ہارون شیخ  نے لاتعداد رضاکاروں کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں  کمبل گروسری پانی اور دیگر اشیاء ضرورت تقسیم کیں  اس موقع پر ھہوسٹن فوڈ بینک کو 5 ہزار روپے کا چیک بھی پیش کیا گیاامدادی مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ پاکستانی کمیونٹی جذبہ انسانی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ طوفان ہاروی ہو یا کترینا  ہر مصیبت کی گھڑی میں، پاکستانی کمیونٹی نے امدادی کاموں میں قابل ستائش کردار اداکیا ہےقونصل  جنرل ابرار ہاشمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید شیخ ،ہارون شیخ ،ڈاکٹر یعقوب شیخ ،بینا شیخ میاں نذیر سمیت رضا کارانہ خدمات انجام دینے والوں بشمول نصرت لغاری ،فرح خان،شہنیلا ہمایوں ،محمود احمد ،ماریہ عثمانی ،رحمان پٹیل ،سمیع خلیق ،الیاس چودھری ،محمد سلیم اور دیگر  کے جذبے اور محنت کو سراہا

متاثرہ  افراد کی مدد کیلے یہ امدادی مرکز الائنس فار ڈس ایسٹر ریلیف ،اپنا الائنس ،روپانی فائونڈیشن ہیوسٹن فوڈ بینک ،ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ابن سینا فاونڈیشن اور PAGH کی مشترکہ کاوشوں سے قائم کیا گیا تھا اس موقع پر امدادی ڈرائیو کے منتظمین نے گراں قدر تعاون پر ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور ،ہیوسٹن فوڈ بینک ،ٹیکساس جیسمین، ہائی نس آغا خان کونسل ساؤتھ ویسٹ امریکہ،پاکستان اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے والنٹئیرز سمیت ہیلپنگ ہینڈ اور کمیونٹی میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *