Home / جاگو پکوان / پریانکا اور نک جونس رواں برس آسکر ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

پریانکا اور نک جونس رواں برس آسکر ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

اداکار ہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس رواں برس  آسکرز کے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔

مقبول جوڑی 15 مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آسکرز ایوارڈ میں بطور میزبان شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان کرسکتی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پیر کو آسکرز کی ہونے والی نامزدگیوں کے اعلان  سے متعلق کافی پر جوش ہوں۔

پریانکا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کا وقت اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب  اب 28 فروری کے بجائے اب 25 اپریل کو روایتی انداز میں منعقد کی جائے گی۔

Check Also

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض سمیت 13 خواتین کی خواتین امپائرز انڈکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *