Home / جاگو بزنس / یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

 اسلام آباد: 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا ہے کہ 19 اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی جو 10 سے 15 فیصد تک ہوگی۔

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورزکو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

شہریوں کو 19 بنیادی اشیاء بشمول چینی، آٹا، دال چنا، سفید چنے، دال مونگ، دال ماش، مسور، کھجور، سیلہ چاول رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیگی۔ باسمتی چاول، ٹوٹا چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات، مصالحہ جات اور ٹیٹرا پیک دودھ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے موبائل اسٹورز کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ موبائل اسٹور کا مقصد ضروری اشیاء کو بازار سے بارعایت نرخوں پر عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *