Home / جاگو بزنس / پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *