Home / جاگو بزنس / تیل و گیس کی تلاش کیلیے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری

تیل و گیس کی تلاش کیلیے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری

وزارت پٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دیے ہی

دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی شرکتِ کی۔ سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کیے۔

حکومت پاکستان نے شاران بلاک کے 60% حقوق عارضی بنیادوں پر ماڑی پٹرولیم اور 40% حقوقOGDCL کو مشترکہ منصوبے کے طورپر جنوری 2021 میں دیئے تھے جب کہ قلعہ سیف اللہ کے %60 حقوقOGDCL اور%40 حقوق MPCL کے پاس ہیں۔شاران اور قلعہ سیف اللہ بلاکس بلوچستان کے جلع زوب اور قلعہ سیف اللہ میں واقع ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *