Home / جاگو بزنس / حکومتی اعلان مسترد، دھرنوں پر مجبور نہ کریں، تاجر برادری

حکومتی اعلان مسترد، دھرنوں پر مجبور نہ کریں، تاجر برادری

 اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے ملک بھر کے تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومت سے توقع کر رہی تھی کہ کورونا پابندیوں میں کمی کی جائے گی اور عید کے موقع پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اچانک ہی پابندیوں میں مزید سختی کردی گئی اور پاک فوج کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کے تاجر نمائندگان سے ٹیلیفونک مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن، اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے، وینٹیلیٹرز و آکسیجن کی فراہمی پر توجہ کی بجائے جلسے جلوسوں اور زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کیا۔ حکومت کے غلط و جبر کے فیصلے ملک بھر کے تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *