Home / جاگو کھیل / ہرارے ٹیسٹ؛ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

ہرارے ٹیسٹ؛ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

ہرارے: پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کے 176 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہرارے میں کھیلا جارہا ہے، کھیل کے پہلے روز زمبابوے نے پہلی اننگز میں 176 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنائے، آج ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 60 اور اظہر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم شاہین آفریدی اور حسن علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 176 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آؤٹ کیا۔

 

 

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *