Home / جاگو کھیل / بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے پر غور

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے پر غور

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا۔

بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حال ہی میں  ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں،سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔

دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *